خوبصورتی میں اضافے کے لئے کیا چیز لگائی تو اس خاتون کی ایسی شکل ہوگئی؟ جان کر آپ کبھی ایسی کوشش بھی نہ کریں گے


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پلاسٹک سرجری سے لے کر طرح طرح کی کاسمیٹک مصنوعات تک مارکیٹ میں کئی چیزیں دستیاب ہیں جن کے ذریعے خواتین اپنے حسن میں اضافے کی ’جدوجہد‘ کرتی ہیں۔ برطانیہ میں ایک خاتون نے ایسے ہی اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کاسمیٹک انجکشنز استعمال کیے جن کے منفی اثرات نے اس کی شکل ایسی بگاڑ دی کہ دیکھ کر خواتین کاسمیٹک اشیاءکے استعمال سے تائب ہو جائیں گی۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کیرل برائن نامی اس خاتون کے ماتھے اور گالوں پر بڑھتی عمر کے باعث جھریاں پڑھنے لگیں تو اس نے کاسمیٹک ٹیکوں کا استعمال شروع کر دیا لیکن دو سال بعد ہی اس کا ماتھا اور چہرے کے دیگرعوارض پر ماس ڈھلکنے لگا اور اس کی شکل انتہائی خوفناک ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق کیرل نے کم عمر دکھنے والے ٹیکے استعمال کیے لیکن اس کی شکل دیکھنے کے لائق ہی نہ رہی۔ اب وہ گھر کی ہو کر رہ گئی ہے۔ ”ڈاکٹرز ٹی وی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیرل کا کہنا ہے کہ ”میں گزشتہ 6سال سے عوامی مقامات پر نہیں گئی۔ جب بھی جاتی ہوں اپنا ماتھا چھپا کر جاتی ہوں اور اپنی آنکھوں پر چشمہ پہن کر جاتی ہوں۔ سیلیکون کا طریقہ علاج اختیار کرنے سے قبل میں بہت خوبصورت ہوتی تھی۔ میں اپنے آپ کو بہت خوداعتماد اور پرسکون محسوس کرتی تھی، لیکن 6سال سے میری زندگی تباہ ہو چکی ہے کیونکہ علاج غلط ہونے کی وجہ سے میری شکل بھوتوں جیسی ہو گئی ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق اب کیرل اپنی شکل کی بحالی کے لیے پلاسٹک سرجری کے مراحل سے گزر رہی ہے۔گزشتہ دنوں اس کا 17گھنٹے طویل آپریشن ہوا ہے جس کے بعد اس کے ماتھے کی حالت قدرے بہتر ہو گئی ہے۔
Share on Google Plus

About Miraj Khan

This site is about showbiz news. So you visit it daily and enjoy the latest news.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment