عامر خان کے بھائی کی شادی، فریال مخدوم نے سرعام ایسی حرکت کر دی کہ ایک مرتبہ پھر ہنگامہ برپا ہو گیا



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے حالیہ فحش ویڈیو سکینڈل کے باعث میڈیا کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے جس کی تازہ ترین مثال گزشتہ روز اس وقت سامنے آئی جب عامر نے اپنے چھوٹے بھائی ہارون خان کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت نہیں کی۔

دوسری طرف عامر خان کی اہلیہ فریال نے سسرالیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری جنگ میں ان پر نیا حملہ کر دیا ہے۔ گزشتہ روز اس نے اپنی 19سالہ نند ماریہ کو چڑانے کے لیے سنیپ چیٹ پرایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ”کارٹون ڈاگ“بنی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کے سر پر کتے کے کان، چہرے پر کتے جیسی ناک اورمنہ سے کافی لمبی زبان نکل رہی ہوتی ہے۔کچھ روز قبل ماریہ باہمی سوشل میڈیا جنگ کے دوران آن لائن لکھا تھا کہ ”فریال کو ’کیٹ واک‘ نہیں بلکہ ’ڈاگ واک‘ کرنی چاہیے۔ فریال نے ماریہ کی اسی بات کے جواب کے طور پر مذکورہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس ان کی ’خاندانی لڑائی‘ میں مزید شدت آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ہارون خان کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز برطانیہ کے شہر بولٹن کے فٹبال گراﺅنڈ میں ہوئی۔ اس دوران عامر خان 5ہزار میل دور فرانسسکو، امریکہ میں ٹریننگ کیلئے موجود رہے۔عامر خان کے بھائی ہارون خان، جو خود بھی باکسر ہیں، کی گزشتہ برس پاکستان میں عارفہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔اس وقت عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے شادی میں شرکت کی تھی۔اب ہارون خان نے برطانیہ میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا تھا جس میں 1 ہزار سے زائد مہمان موجود تھے۔ تاہم عامر خان نے بھائی کی شادی پر ٹریننگ کو فوقیت دی اور امریکہ میں ہی مقیم رہے۔
سے
Share on Google Plus

About Miraj Khan

This site is about showbiz news. So you visit it daily and enjoy the latest news.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment