وہ لڑکی جس کی فیس بک پر تصویر ’لائیک‘ کرنے پر نوجوان کو جیل میں ڈال دیا گیا، نئی تاریخ رقم ہوگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک نوجوان کو فیس بک پر ایک ایسا کام کرنے پر جیل میں ڈال دیا گیا ہے جو لگ بھگ فیس بک کا ہر نوجوان صارف کرتا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 27سالہ جسٹن بیلینکو نامی اس نوجوان نے فیس بک پر لڑکی کی تصویر لائیک کی تھی جس پر اسے 10دن قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اصل معاملہ یہ تھا کہ یہ اپریل ہولینڈ نامی یہ لڑکی جسٹن کی سابق گرل فرینڈ تھی۔ علیحدگی ہونے پر جسٹن نے اسے دھمکیاں دیں، جس پر ہولینڈ نے عدالت سے سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے جسٹن کو ہولینڈ سے کسی بھی قسم کا رابطہ کرنے سے منع کر دیا۔
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسٹن کے رہائشی جسٹن کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا کہ محض فیس بک پر تصویر لائیک کرنا بھی اسے ایسی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ چنانچہ اس نے ہولینڈ کی 20تصاویر لائیک کر دیں۔ ہولینڈ نے دوبارہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا جس نے جسٹن کوحکم عدولی پر 10دن کے لیے جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ جسٹن نے ہولینڈ کو علیحدگی پر دھمکی دی تھی کہ ”میں تمہارے گھٹنے میں گولی ماردوں گا تاکہ تم تکلیف میں تڑپتے ہوئے دیکھ سکوں۔“
Share on Google Plus

About Miraj Khan

This site is about showbiz news. So you visit it daily and enjoy the latest news.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment