قطرینہ کیف 16 جولائی کو 34 سال کی ہونے والی ہیں لیکن ان کے دوست اور بالی وڈ کے 'سلطان' سلمان خان نے ان کی سالگرہ کا جشن پہلے ہی منانا شروع کر دیا ہے۔
جب سے رنبیر کپور کے ساتھ قطرینہ کا بریک اپ ہوا ہے سلمان ہی قطرینہ کے ارد گرد منڈلاتے نظر آتے ہیں۔ پارٹیاں ہوں یا ایوارڈ شوز، یا پھر پریس کانفرنس اور کیوں نہ ہو رنبیر سے بریک اپ کے بعد رونے کے لیے سلمان ہی نے انھیں اپنا کندھا اور ان کے کریئر کو سہارا دیا تھا۔
قطرینہ فلم 'فتور' اور 'بار بار دیکھو' کی ناکامی سے بھی پریشان تھیں۔ ایسے میں سلمان ایک بار پھر ایک ہمدرد کی شکل میں ان کی زندگی میں داخل ہوئے اور اب ہر تقریب میں دونوں ساتھ ساتھ اور ایک دوسرے میں مگن نظر آتے ہیں۔

0 comments :
Post a Comment