اس ہفتے کنگنا رناوت نے ایک بار پھر انڈسٹری کے 'نامور' لوگوں کو کھل کر دھویا۔
روزنامہ مِڈ ڈے کے پروگرام سِٹ ود دی ہٹ لِسٹ میں بات کرتے ہوئے کنگنا نے اپنی ہٹ لِسٹ میں شامل تمام لوگوں کی جم کر دھنائی کی جن میں ظاہر ہے سب سے پہلا نمبر بےچارے کرن جوہر کا تھا۔
کنگنا کا کہنا تھا 'کرن جوہر اینڈ گینگ ان کے خلاف منفی خبریں پھیلانے کا کام کرتا ہے۔‘
اس بار کنگنا نے فلمساز پہلاج نہلانی کو بھی ملزمان کے کٹھرے میں لا کھڑا کیا۔ پہلاج کے بارے میں مبینہ طور کہا جاتا ہے کہ وہ نیم فحش فلمیں بنانے کے لیے بدنام ہیں۔

بالی وڈ کے تلخ حقائق بیان کرنے کا کنگنا کا انداز تلخ ضرور ہے لیکن می ٹو مہم نے ایسے تاریک اور تلخ پہلوؤں پر سے پردہ ضرور اٹھایا ہے۔
کنگنا اس طرح کے واقعات پہلے بھی کئی بار میڈیا کے سامنے رکھ چکی ہیں لیکن پروگرام سِٹ ود دی ہٹ لِسٹ میں ان سے کیے جانے والے سوال اور اینکر کے انداز سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ گڑے مردے اکھاڑ کر کوئی چٹ پٹی ’گوسِپ‘ نکالنے کی کوشش میں ہیں۔
اور ایسا ہوا بھی کیونکہ اب کنگنا کا یہ انٹرویو تمام اخبارات میں مختلف رنگ اور انداز میں انتہائی چٹ پٹے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
کنگنا کا یہ بیان بھی کافی مرچ مصالحے کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ رنبیر 37 سال کے اور عالیہ 27 سال کی ہیں تو انھیں انڈسٹری کے بچے کہنا بند کریں۔ 27 سال کی عمر میں میری ماں کے دو بچے تھے۔
دیکھنا ہے کہ اب جوابی فائرنگ کہاں کہاں سے کون کون کرنے والا ہے۔

پچھلے دو ہفتوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور انیس اپریل کو شادی کر رہے ہیں اور یہ شادی مسیحی رسم و رواج کے مطابق ہو گی۔
میڈیا میں مہمانوں کی فہرست تک جاری کر دی گئی ہے جن میں کرینہ، کرشمہ کے ساتھ رنویر سنگھ اور ان کی بیگم دپیکا پادوکون کا نام بھی شامل ہے۔ ارجن اور ملائکہ اپنی شادی یا رشتے کو میڈیا کے سامنے نہ تو تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی اس سے انکار کرتے ہیں حالانکہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان کی پوری کہانی بیان کر رہے ہیں۔
لیکن کل بمبئی ٹائمز کے ساتھ بات چیت میں اس بارے میں ملائکہ نے واضح طور پر کہا' یہ سچ نہیں ہے'۔
ملائکہ کے اس جواب کے بعد بھی یہ افواہیں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ حالانکہ ارجن کے پاپا بونی کپور بھی اس خبر کی تردید کر چکے ہیں لیکن میڈیا ہے کہ ان دونوں کی شادی کروانے پر تلا ہوا ہے۔
اسے کہتے ہیں خواہش کو خبر بنانا۔

0 comments :
Post a Comment