’فیبیولس لائف آف بالی وڈ وائیوز‘ کے چرچے اور عمران خان کی اداکاری چھوڑنے کی خبریں

 نیٹ فلیکس پر ایک نئی سیریز ’فیبیولس لائف آف بالی وڈ وائیوز‘ کا ٹریلر جاری ہوا ہے جس میں بالی وڈ کی مشہور شخصیات
کی بیویوں کی پرتعیش زندگیوں کی جھلک دکھائی جائے گی۔

اس شو میں اداکار سمیر سونی کی اہلیہ اور اداکار نیلم کوٹھاری، سنجے کپور کی اہلیہ مہیپ، سہیل خان کی اہلیہ سیما خان، اور چنکی پانڈے کی بیگم بھاونا شامل ہیں۔ سیریز میں شاہ رخ خان کی بیگم گوری خان بھی مختصر وقفے کے لیے نظر آئیں گی۔

اس شو کا ٹریلر جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کا موازنہ امریکی ریالٹی شو ’کیپِنگ اپ ود کارڈیشیئن‘ سے کر  

 رہے  ہیں

سیریز میں ممبئی میں عیش و آرام کی زندگی گزارنے والی بالی وڈ شخصیات کی بیویوں کے طور پر ان چاروں خواتین کا تعارف کرایا گیا ہے۔

یہ خواتین رولز رائس میں گھومتی پھرتی ہیں، ایک دوسرے کو ’سٹوپِڈ کاو بلاتی ہیں، اپنے پڑوسیوں کی جاسوسی کرتی ہیں، خود کو آفر ہونے والی سکرپٹس کا مذاق اڑاتی نظر آتی ہیں اور مہنگے ہوٹلوں میں جاتی ہیں۔

شائقین نے اس سیریز میں خاصی دلچسپی ظاہر کی ہے لیکن کرن جوہر کی اس سیریز کے ٹائٹل پر فلسماز مدھر بھنڈارکر نے شدید ناراضی ظاہر کرتے ہوئے دھرما پروڈکشن کو کئی نوٹس دے ڈالے ہیں۔


عمران خان کی اداکاری چھوڑنے کی خبریں

بالی وڈ ہستیوں کی جانب سے ایکٹنگ چھوڑنے کی خبروں میں ایک اور نام جوڑا جا رہا ہے اور وہ نام ہے اداکار عمران خان کا۔ میڈیا میں ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عمران خان نے بالی وڈ چھوڑ دیا ہے۔

عمران کے قریبی دوست اور اداکار اکشے اوبرائے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران نے ایکٹنگ چھوڑ دی ہے اور ان کے اندر ایک بہترین رائٹر اور ڈائریکٹر چھپا ہوا ہے اور ایک دن وہ بہت اچھی فلمیں بنائیں گے۔

عامر خان کے بھانجے عمران خان ایک ایسے اداکار ہیں جو کترینہ کیف سے لے کر کرینہ کپور تک انوشکا شرما سے لے کر دپیکا پاڈوکون کے ساتھ بڑی بڑی فلمیں کرنے کے باوجود بھی انڈسٹری میں بطور ہیرو اپنا خاص مقام نہیں بنا سکے۔


عمران آخری مرتبہ سنہ 2015 میں فلم ’کٹی بٹی‘ میں نظر آئے تھے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اب انھوں نے سمجھداری سے کام لیتے ہوئے ایکٹنگ چھوڑ کر ڈائریکشن اور رائٹنگ میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share on Google Plus

About Miraj Khan

This site is about showbiz news. So you visit it daily and enjoy the latest news.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment