بالی ووڈ کی سپر اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ میرا ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہےں ہے۔ کترینہ کیف نے مزیدکہا جب تک ممکن ہو سکے تب تک میں شادی نہیں کرونگی۔ کچھ دن پہلے کترینہ کیف نے انٹرویو کے ایک سواک کے جواب میں کہا کہ وہ خود سمجھ نہیں پارہی کہ وہ زندگی بھر تنہا رہ جائے گی۔ لیکن کوشش کرونگی کہ شادی نہ کروں اور اکیلے زندگی کو انجوائے کر سکوں۔ مجھے ابھی تک شادی کے مطلب سمجھ میں نہیں آیا۔ اور میں اکثر یہ سوچتی ہوں کہ میں اچھی بیوی نہ بن پاﺅں گی۔ عرصہ داراز سے سلمان خان اور کترینہ دونوں بہترین دوست ہےں۔
اور لوگ انہیں ایک پریمی کے طور پر سمجھتے تھے۔ لیکن جب رنویر کپور دونوں کے بیچ آگیا۔ اور کترینہ کی قربت بڑھنے لگی اور لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ رنویر سے شادی کر ے گی۔ کچھ عرصہ بعد دونوں کے درمیان دوریاں پیدا ہوئی، کترینہ کیف اسی وقت بہت پریشانی میں مبتلا تھی یہ اُن کے لئے ایک مشکل وقت تھا اور اُس نے خود کو مضبوط بنایا۔

0 comments :
Post a Comment